مل جائے گی دنیا میں ہی جنت اسے کہنا
مل جائے گی دنیا میں ہی جنت اسے کہنا
کرتا رہے ماں باپ کی خدمت اسے کہنا
اتنی سی کرے ہم پہ عنایت اسے کہنا
لائے نہ محبت میں سیاست اسے کہنا
وہ ساتھ رہے پر ہمیں عادت نہ بنائے
ہوتی ہے بری چیز یہ عادت اسے کہنا
کچھ روز کا مہمان ہے دیوانہ تمہارا
اب ٹھیک نہیں رہتی طبیعت اسے کہنا
جو فیصلہ کرنا ہے وہ ہم گھر میں کریں گے
جائے نہ مرا بھائی عدالت اسے کہنا
دشوار ہے ملنا تو کوئی بات نہیں ہے
لیکن وہ ہمیں لکھتا رہے خط اسے کہنا
کہنا کہ اسے آج بھی ہم یاد کرے ہیں
ہے اب بھی ہمیں اس سے محبت اسے کہنا
بس پیار سے اک بار مرا نام پکارے
جب بھی ہو اسے میری ضرورت اسے کہنا
لے جائے گا ہم راہ میں اعمال وہ اپنے
رہ جائے گی دنیا میں ہی دولت اسے کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.