ملا وہ شخص مگر عرصۂ بہار کے بعد
ہزار چاند ستاروں کے انتظار کے بعد
زمیں پہ پھول کھلے ہیں تو کس زمانے میں
محبتوں سے مہکتے ہوئے دیار کے بعد
تری تلاش میں نکلے ہیں لاکھ دیوانے
بڑے عذاب بڑے ظلم و انتشار کے بعد
ہزار اہل تمنا سے ہم کلام رہا
مگر ملی نہ تسلی سکوت یار کے بعد
ہمارا حال تو اس سے کہے کوئی جا کر
کہ انتظار ہے اس کا ہر انتظار کے بعد
چراغ لالہ و گل ہیں کہ ہیں بہت روشن
وہی بہار ہے ہر موسم بہار کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.