ملاؤ اس سے کے جس کا اصول ہو مجھ سا
ملاؤ اس سے کے جس کا اصول ہو مجھ سا
اگر نہ ایسا ملے تو جہول ہو مجھ سا
سبھی سے مل لو زمانے میں ڈھونڈ لو لیکن
نہیں ملے گا چمن میں جو پھول ہو مجھ سا
مزاج ملتا نہیں اب کسی سے میرا یہاں
خدا نزول کرے جو ملول ہو مجھ سا
مجھے گرا کے نظر سے تمہیں لگا ہوگا
نہیں ہے کوئی یہاں جو فضول ہو مجھ سا
حسین لگتے تھے جن کو نہیں رہے اب وہ
نہیں ہے کوئی جسے اب قبول ہو مجھ سا
میں جن کو مل نہ سکا ان کے واسطے یہ دعا
قبول کر لے خدا اور نزول ہو مجھ سا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.