ملے گا ہم کو وہ پھر دوبارہ ہمیں پتا ہے
ملے گا ہم کو وہ پھر دوبارہ ہمیں پتا ہے
کیا ہے ہم نے بھی استخارہ ہمیں پتا ہے
تمہاری نیت عمل تمہارا ہمیں پتا ہے
ہمارے حصے میں ہے خسارہ ہمیں پتا ہے
خموش ہیں ہم یہی تقاضا ہے مصلحت کا
مگر سیاست کا کھیل سارا ہمیں پتا ہے
بنا رہے ہیں جناب عالی کسے نشانہ
کیا گیا ہے کدھر اشارہ ہمیں پتا ہے
جنوں کی حد سے ابھی محبت ہے دور شاید
ابھی تو گھر کا پتا ہمارا ہمیں پتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.