ملے گا کیا تجھے انساں سرابوں میں بھٹکنے سے
ملے گا کیا تجھے انساں سرابوں میں بھٹکنے سے
بجھے گی پیاس جیون کی اسی کا نام رٹنے سے
اندھیرا لاکھ گہرا ہو اجالا آ کے رہتا ہے
کوئی شب روک سکتی ہے بھلا سورج کو اگنے سے
وہی تو راہ روکے گا جو تیرا ہم سفر ہوگا
ہوا ہی روک سکتی ہے فقط گل کو مہکنے سے
نہیں جو ہو سکا اپنا کسی بھی موڑ پر پاٹھکؔ
کہاں ہے فائدہ اس سے کوئی امید رکھنے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.