ملیں گے انگنت یوں تو بلا سے کھیلنے والے
ملیں گے انگنت یوں تو بلا سے کھیلنے والے
مگر کم دیکھتے ہیں ہم قضا سے کھیلنے والے
جنہیں اپنے سمجھتے ہو وہ اپنے ہو نہیں سکتے
ہوا ہو جائیں گے اک دن ہوا سے کھیلنے والے
پڑے ہیں نامکمل کب سے افسانے محبت کے
ادا سے لوٹ لیتے ہیں ادا سے کھیلنے والے
تعجب ہے ابھی سے آنکھ تیری ہو گئی پرنم
ہوا کیا ہے ابھی جور و جفا سے کھیلنے والے
دم آخر فقط دو اشک ہی تو کام آتے ہیں
سمجھ کر کھیل جذبات وفا سے کھیلنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.