ملی فرصت اگر رنج و بلا سے
ملی فرصت اگر رنج و بلا سے
کہیں گے ہم بھی کچھ اپنے خدا سے
خدا نا خواستہ تم سے گلہ ہو
شکایت ہے ہمیں اپنی دعا سے
یوں ہی ربط ان سے مجھ سے ہر نفس ہے
ہو جیسے غنچہ و گل کا صبا سے
کوئی مانگے تو کیا دنیا سے مانگے
ملے کیا خاک بے برگ و نوا سے
کبھی ناشادؔ کو دیکھا تو بولے
نظر آتے ہیں صورت آشنا سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.