ملیے ضرور اس سے ہمیشہ خوشی کے ساتھ
ملیے ضرور اس سے ہمیشہ خوشی کے ساتھ
جو آدمی بھی تم سے ملے سادگی کے ساتھ
دشمن کا ہے سلوک بھی اب یار کی طرح
تم ہی بتاؤ کیا کروں اس دشمنی کے ساتھ
خوشیوں کے ساتھ ساتھ ہے غم کا وبال بھی
دونوں جڑے ہوئے ہیں اسی آدمی کے ساتھ
مجھ کو عظیم تر کیے سر پر لیے ہوئے
کچھ لوگ جا رہے ہیں مگر خامشی کے ساتھ
ہر پہلو میری زیست کا روشن ہے یاد سے
ہر یاد بھی جڑی ہے تری سادگی کے ساتھ
یہ تو بتا دے لوگ تجھے کہہ رہے تھے کیا
جس دن ملا تھا تجھ سے بھی میں عاجزی کے ساتھ
رہبرؔ تمہارے کام کا انجام نیک ہے
ہر کام یوں ہی کرتے رہو خوش دلی کے ساتھ
- کتاب : آؤروشنی کرلیں (Pg. 72)
- Author : رہبر پرتاپ گڑھی
- مطبع : مکتبہ احسان لکھنؤ (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.