ملنے کا ان سے اب کوئی امکان بھی نہیں
ملنے کا ان سے اب کوئی امکان بھی نہیں
لیکن نہ جانے کیوں میں پریشان بھی نہیں
ہر دم اسی کی یاد ہے زہراب جاں مجھے
میں اس کو بھول جاؤں یہ آسان بھی نہیں
مانا کہ اس سے ربط و تعلق نہیں کوئی
کیا اس کا عشق اب مری پہچان بھی نہیں
اب اس سے کیا امید وفا ہم بھلا کریں
اپنی خطاؤں پر جو پشیمان بھی نہیں
مر مر کے میں نے خود ہی گزاری ہے زندگی
اس زندگی کا مجھ پہ کچھ احسان بھی نہیں
واصلؔ عجیب شخص ہے جس کو کہ آج تک
دشمن کی اور دوست کی پہچان بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.