Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ملتے جو رہے سب نے کہا عید مبارک

شہاب اللہ شہاب

ملتے جو رہے سب نے کہا عید مبارک

شہاب اللہ شہاب

MORE BYشہاب اللہ شہاب

    ملتے جو رہے سب نے کہا عید مبارک

    پر اس کی تھا آنکھوں میں جدا عید مبارک

    بچوں کے جو ہاتھوں پہ سہانی سی مہک ہے

    ہنستے ہوئے کہتی ہے حنا عید مبارک

    کچھ شیخ نے گرمایا ہے ایمان بھی ایسے

    کہنے لگی شعلوں سے ہوا عید مبارک

    کلیاں تھیں جواں اور حیا رسم گلستاں

    پھولوں نے بھی بھنوروں سے کہا عید مبارک

    چمکی ہیں ضیا بار مہ نو سے دشائیں

    ذروں سے بھی کہتی ہے فضا عید مبارک

    پھولوں نے جو پہنی تھیں تبسم کی قبائیں

    کہنے لگی خوشبو سے صبا عید مبارک

    ملنے کا شہابؔ اس کا ارادہ تو نہیں تھا

    رسماً ہی ملا مجھ سے کہا عید مبارک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے