منتیں بار بار کرتا ہوں
منتیں بار بار کرتا ہوں
آپ کو شرمسار کرتا ہوں
تیری رحمت کا کچھ حساب نہیں
اپنے عصیاں شمار کرتا ہوں
موت آنی ہے موت آئے گی
فکر کیوں بار بار کرتا ہوں
میرے نالوں کا کچھ اثر ہی نہیں
جیسے پتھر سے پیار کرتا ہوں
جوشؔ وہ میرے پاس ہیں دیکھو
اور میں انتظار کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.