مرا دل ہے مرے دل میں کوئی آکر نہاں کیوں ہو
مرا دل ہے مرے دل میں کوئی آکر نہاں کیوں ہو
یہ میری سرگزشت غم کسی کی داستاں کیوں ہو
کلیسا ملک راہب ہے حرم جاگیر ملا کی
بتا زاہد تو ہی پھر سجدۂ مستی یہاں کیوں ہو
کسی کی یاد سے وابستہ جب یہ زندگی ٹھہری
تو پھر اے چارہ گر اچھا مرا درد نہاں کیوں ہو
یہی جلوہ تو ہے مقصود میری آفرینش کا
محبت میری قسمت ہے نصیب دشمناں کیوں ہو
حریم خاص تک عزم رسا ہے باریاب اپنا
نظر میری محیط عرصۂ کون و مکاں کیوں ہو
مری ہر سانس ہے پابند تسلیم و رضا ہمدم
غرض کیا ہے کہ میں ان سے کہوں تم بد گماں کیوں ہو
میں جب ہوں آج سرشار مئے جام تن آسانی
یہ مشت خاک اے زمزمؔ ہم آہنگ فغاں کیوں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.