مرا دوسرا رخ دکھا دے مجھے
مرے سامنے سے ہٹا دے مجھے
بڑی دیر سے قید میں ہوں تری
پرندہ سمجھ کر اڑا دے مجھے
میں اس کے لئے دھوپ لے آؤں گا
جو دریا سے پانی پلا دے مجھے
میں اڑنا سکھاؤں گا تجھ کو مگر
تو پانی پہ چلنا سکھا دے مجھے
سمندر سے نسبت ہے مجھ کو متینؔ
وہ سورج اگر ہے جلا دے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.