Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرا وجود نہیں ہے فقط جہاں کے لئے

اشرف اشہر

مرا وجود نہیں ہے فقط جہاں کے لئے

اشرف اشہر

MORE BYاشرف اشہر

    مرا وجود نہیں ہے فقط جہاں کے لئے

    مجھے خدا نے بنایا ہے لا مکاں کے لئے

    مرا وجود زمیں کی حدوں تلک ہی نہیں

    مرا سفر تو مسلسل ہے دو جہاں کے لئے

    یہ میرے تجربے ہی منزلوں کے رہبر ہیں

    میں سوچتا ہی نہیں میر کارواں کے لئے

    ہوائے گرم نے شاخیں تباہ کر ڈالیں

    لگائے تھے جو شجر ہم نے سائباں کے لئے

    اڑا دئے ہیں نہ جانے کہاں ہوا نے سب

    جو تنکے چن لئے تھے میں نے آشیاں کے لئے

    زمانے کے لئے رہبر سے کم نہیں ہے تو

    ترا وجود نہیں ہے فقط فغاں کے لئے

    وصال یار کی خواہش میں دل تڑپتا ہے

    زمین جیسے تڑپتی ہے آسماں کے لئے

    مری حیات تو کچھ بھی نہیں تمہارے بغیر

    تمہارا عشق ضروری ہے قلب و جاں کے لئے

    یہ رنگ و بو یہ گلستاں یہ خوش نما منظر

    تمہارا حسن ہی کافی ہے داستاں کے لئے

    میں اس جہاں میں ہوں لیکن پھر اک جہاں ہے اور

    یہ زندگی ہے حقیقت میں اس جہاں کے لئے

    تو رنگ و بو کے نظاروں میں کھو نہ جا اشہرؔ

    یہ رنگ و بو ہیں فقط تیرے امتحاں کے لئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے