مرے دل کے دریچے میں مری پلکوں کی چوکھٹ پر
مرے دل کے دریچے میں مری پلکوں کی چوکھٹ پر
ابھی تک ہے تری خوشبو مرے ہونٹوں کی چوکھٹ پر
تری آشا کا ہر شب میں بجھا سا جو دکھائی دے
وہ تارا جھلملائے پھر مری صبحوں کی چوکھٹ پر
نیا پھر درد کا موسم یہ غم شاداب پھر ہوں گے
ترے خوابوں کی دستک پھر مرے نینوں کی چوکھٹ پر
تری یادوں کے سب جگنو سحر تک چنتے رہتے ہیں
ترے پیماں جو بکھرے ہیں مری راتوں کی چوکھٹ پر
جو تتلی کے پروں جیسی محبت میں کبھی گزرے
ابھی تک میں تو بیٹھی ہوں انہی لمحوں کی چوکھٹ پر
جہاں بھی تو رہے جاناں کرم تجھ پر رہے رب کا
دعا ہر پل مہکتی ہے مرے ہونٹوں کی چوکھٹ پر
عجب سی گرد پھیلی ہے سمنؔ رخسار پر میرے
کوئی ٹوٹا ستارہ ہے مری پلکوں کی چوکھٹ پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.