مرے دل کی نگہبانی میں خوش ہیں
مرے دل کی نگہبانی میں خوش ہیں
ترے غم میری مہمانی میں خوش ہیں
پروں کو باندھ کر یہ مت سمجھنا
پرندے تیری نگرانی میں خوش ہیں
کریں کیوں اپنی خودداری کا سودا
کہ ہم اپنی پریشانی میں خوش ہیں
ضروری تو نہیں میں ڈوب جاؤں
مجھے سب دیکھ کے پانی میں خوش ہیں
اڑائیں گے یہی دھجی تمہاری
ابھی جو شخصیت خوانی میں خوش ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.