مرے دل میں زخم ہی زخم ہیں مجھے تاب ضبط رہی نہیں
مرے دل میں زخم ہی زخم ہیں مجھے تاب ضبط رہی نہیں
میں الم نصیب ہوں آج کل مری زندگی میں خوشی نہیں
انہیں رازدار بنا لیا انہیں حال دل کا سنا دیا
جنہیں درد کوئی ملا نہیں جنہیں چوٹ کوئی لگی نہیں
سبھی تلخیوں کو بھلا دیا سبھی رنجشوں کو مٹا دیا
مرے دوست مجھ پہ یقین کر مرے دل میں کوئی کمی نہیں
وہی بے بسی وہی بے کسی وہی اضطراب ہے آج بھی
وہ جو آگ تو نے لگائی تھی مری زندگی میں بجھی نہیں
کوئی اور کرتا جو بے رخی تو گلہ نہیں تھا مرا کوئی
مجھے صرف اس کا ملال ہے مری بات تو نے سنی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.