Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرے ہم نشیں مرے دل ربا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

افضل پیشاوری

مرے ہم نشیں مرے دل ربا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

افضل پیشاوری

MORE BYافضل پیشاوری

    مرے ہم نشیں مرے دل ربا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    نہ خیال کر مرا با خدا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    وہ گزارشیں وہ نوازشیں وہ شکایتیں وہ عنایتیں

    مرے ساتھ ان کو بھی دے بھلا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    وہ سہے ہیں میں نے ترے ستم جو قلم سے ہو نہ سکیں رقم

    مرا حال جو بھی ہوا ہوا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    مجھے اب کنارے سے کام کیا مجھے بحر غم میں ہی چھوڑ دے

    اے مرے سفینے کے ناخدا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    تجھے واسطہ مرے حال کا مرے رنج و غم کا ملال کا

    کسی اور پہ تو کر اب جفا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    تری اشک باری فضول ہے تری بے قراری فضول ہے

    مرے غم نوا مرے دل ربا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    مری چاہ کا یوں ہی نام ہے تجھے اب رقیبوں سے کام ہے

    بت بے وفا ستم آشنا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    میں نہیں ہوں قابل رنج و غم میں نہیں ہوں لائق رنج و غم

    ہے شبانہ روز یہ التجا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    نہ وفا کی اب ہیں ضرورتیں نہ کرم کی اب مجھے خواہشیں

    مری یاد سے تجھے فائدہ مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    کبھی دل کو تجھ سے پیار تھا وہ زمانہ اب تو گزر گیا

    نہ وہ دل رہا نہ تو دل ربا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے