مرے جیسی تمہیں ملنی نہیں ہے
مگر کوئی زبردستی نہیں ہے
یہ دل ہے آپ کا آفس نہیں جی
یہاں پر آپ کی چلتی نہیں ہے
میں جچتی ہوں اسے ہر زاویے سے
وہ میرا ہے تو بس یوں ہی نہیں ہے
وہ خوشبو مختلف ہے خوشبوؤں سے
وہ سب میں رہ کے سب جیسی نہیں ہے
ہوائی فائرنگ میں ضائع کر دیں
ضرورت ہے تو اک گولی نہیں ہے
ترے خوابوں میں آنے والی لڑکی
کسی کی باتوں میں آتی نہیں ہے
کوئی پوچھے مرا تو اس سے کہنا
سراسر پیار ہے پیاری نہیں ہے
جسے تھی آرزو پھر جی اٹھوں میں
اسے اب مجھ میں دلچسپی نہیں ہے
نہیں روتی تمہارا نام لے کر
وہ لڑکی اب وہی لڑکی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.