مرے کہے پہ کبھی آج تک چلا بھی نہیں
مرے کہے پہ کبھی آج تک چلا بھی نہیں
نہ جانے کون ہے وہ ساتھ چھوڑتا بھی نہیں
یہ شہر صوت و صدا ہے نہ ہے یہ دشت سکوت
یہاں سے بچ کے نکلنے کا راستہ بھی نہیں
عجیب آگ تھی ہر چیز جل کے راکھ ہوئی
میں بد نصیب تھا اس آگ میں جلا بھی نہیں
سیاہ راتوں میں ہر شے ڈبو چکا ہوں مگر
وہ ایک درد کا سورج کہ ڈوبتا بھی نہیں
سبھی گزرتے ہیں اک لمحہ دیکھ کر ہم کو
ہمارا نام پتہ کوئی پوچھتا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.