مرے خلوص کا جب آپ کو خیال نہیں
مرے خلوص کا جب آپ کو خیال نہیں
مجھے بھی ترک تعلق کا کچھ ملال نہیں
ہیں زخم شوق مری زندگی کا سرمایہ
ہوں مطمئن کہ مجھے فکر اندمال نہیں
حوادثات زمانہ مری ضرورت ہیں
قدم قدم پہ ملے ہیں یہ خال خال نہیں
ملے جو خاک میں سرسبز ہو وہی دانہ
ہے پائمال وہی جو کہ پائمال نہیں
تو خاک ہے تری عظمت ہے خاکساری میں
زوال اس کا مقدر جسے زوال نہیں
ہر ایک گام اجالا ہر اک قدم سائے
جہان غم میں کوئی حادثہ محال نہیں
نصیب ہوتا کوئی غم تو جاگتی قسمت
کسی کو اس سے تو ناشادؔ قیل و قال نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.