مرے خلوص نے پگھلا دیا ہے پتھر کو
مرے خلوص نے پگھلا دیا ہے پتھر کو
کہ اب وہ ہاتھ لگاتا نہیں ہے خنجر کو
بڑا ہی نام کمایا بہت ملی شہرت
ہمارے سر کے جھکانے سے آپ کے در کو
بس ایک روح کی تخلیق کے سوا یارو
خدا نے سارا ہنر دے دیا تھا آذر کو
بڑے ہی شوق سے ان سب نے نوش فرمایا
ملا جو جام شہادت سبھی بہتر کو
اسی عمل میں گزرتی رہی حیات اپنی
چھپایا پاؤں کو اپنے کبھی کبھی سر کو
ترے خزانے میں یا رب کوئی کمی ہوگی
ملے جو اس میں سے کچھ بھی معین کوثرؔ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.