مرے خوابوں خیالوں کو نئی پرواز دیتے ہیں
مرے خوابوں خیالوں کو نئی پرواز دیتے ہیں
میں چل پڑتا ہوں جب وہ راستے آواز دیتے ہیں
عموماً زندگی کی بے سری بے دھن کہانی کو
سفر کے واقعے بے شک سریلا ساز دیتے ہیں
وہ مشکل تنگ رستے لے کے جاتے ہیں کھلے پن تک
وہ برفیلے شکھر جینے کا جیسے راز دیتے ہیں
جہاں لگتا ہے سب کچھ ختم ہے ان بند راہوں پر
نیا سا موڑ دیتے ہیں نیا آغاز دیتے ہیں
نکل جاتے ہیں جو سب چھوڑ کر پیچھے وہی راہی
نیا اک وقت دیتے ہیں نئی پرواز دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.