Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرے کردار کے روشن حوالے آپ رکھ لیجے

محمد راشد اطہر

مرے کردار کے روشن حوالے آپ رکھ لیجے

محمد راشد اطہر

MORE BYمحمد راشد اطہر

    مرے کردار کے روشن حوالے آپ رکھ لیجے

    مجھے دے کر خوشی میرے یہ نالے آپ رکھ لیجے

    مرے اشکوں سے تر یہ چند اوراق تمنا ہیں

    یہ مجھ سے تو نہیں جاتے سنبھالے آپ رکھ لیجے

    اگر مجنوں ہمیں رہنا ہے تو لیلیٰ بھی کوئی ہو

    مسافت ہم رکھیں پاؤں کے چھالے آپ رکھ لیجے

    ہمارے نام سے ہی فال کا آغاز کیجے گا

    پرندہ جو بھی پھر قرعہ نکالے آپ رکھ لیجئے

    ہمیں جل جانے ہی دیجے کہ ہم جل کر ہی روشن ہیں

    اندھیرے ہم سمیٹیں گے اجالے آپ رکھ لیجے

    یہ دنیا کی چمک یہ درد دل یہ بے خودی میری

    نہ جانے کب مجھے اپنا بنا لے آپ رکھ لیجئے

    مجھے سچ کہنے دیجے میری فطرت کا تقاضا ہے

    زباں پر مہر اور ہونٹوں پہ تالے آپ رکھ لیجے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے