مرے قریب نہ آؤ بہت اندھیرا ہے
مرے قریب نہ آؤ بہت اندھیرا ہے
ہٹو پرے اجی جاؤ بہت اندھیرا ہے
یہ میرا منا جو جاگا تو چیز مانگے گا
ابھی نہ اس کو جگاؤ بہت اندھیرا ہے
ہے پچھلی رات نمود سحر تو ہونے دو
ابھی تو گھر سے نہ جاؤ بہت اندھیرا ہے
ہے کالی رات بھی اور راستہ بھی نا ہموار
قدم سنبھل کے اٹھاؤ بہت اندھیرا ہے
یہ الٹی سیدھی اڑانے سے فائدہ کیا ہے
سخن کی شمع جلاؤ بہت اندھیرا ہے
وہ آئے میرے تصور میں بولے یوں سجنیؔ
مجھے نہ پاس بلاؤ بہت اندھیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.