مرے رات دن کبھی یوں بھی تھے کئی خواب میرے دروں بھی تھے
مرے رات دن کبھی یوں بھی تھے کئی خواب میرے دروں بھی تھے
یہ جو روز و شب ہیں قرار میں یہی پہلے وقف جنوں بھی تھے
مرا دل بھی تھا کبھی آئنہ کسی جام جم سے بھی ماورا
یہ جو گرد غم سے ہے بجھ گیا اسی آئنے میں فسوں بھی تھے
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا یہ مقام پر کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے
ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا ابھی ہنس دیے بھی تو کیا ہوا
ہمی دشت عشق نورد تھے ہمی لوگ اہل جنوں بھی تھے
یہ جو سیل غم سر چشم نم ہے رواں دواں کئی روز سے
اسے کیا خبر اسی دشت میں کئی خواب محو سکوں بھی تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.