مرے ساتھ رشتہ بنائے ہوئے ہیں
مرے ساتھ رشتہ بنائے ہوئے ہیں
جو دنیا کے ڈر سے ستائے ہوئے ہیں
کہانی میں رکھ کر حقیقت کی باتیں
ہم ان کی کہانی سنائے ہوئے ہیں
ہمیں نے سکھائی ہیں باتیں وفا کی
ہمیں سے وہ دامن بچائے ہوئے ہیں
وہ ہیں کتنے حیران گھر میرے آ کر
کہ جیسے وہ پہلے بھی آئے ہوئے ہیں
وہ سمجھا رہے ہیں غم زندگی کو
جو خود چوٹ سینہ پہ کھائے ہوئے ہیں
یہ دیوانے شاید ہیں اس کی گلی کے
جو نظروں سے مجھ کو گرائے ہوئے ہیں
وہ خاموش نظروں کو میرا اشارہ
سبھی مجھ پہ نظریں جمائے ہوئے ہیں
میں تنہا تھا پہلے بھی تنہا رہوں گا
وہ مجھ سے کیوں دامن بچائے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.