مرے تو جو بھی آس پاس ہے اداس ہے
مرے تو جو بھی آس پاس ہے اداس ہے
جو شخص بھی مرا قیاس ہے اداس ہے
اداسی منسلک ہے تن بدن سے اس طرح
یہ تن پہ میرے جو لباس ہے اداس ہے
بدل گیا گلوں کا رنگ آ کے ٹھیلوں پہ
جو آتی ان گلوں سے باس ہے اداس ہے
بتا بتا کے تھک چکا اداسی کا سبب
بلا وجہ ہی دل اداس ہے اداس ہے
ذرا نظر گھما فقط اداس تو نہیں
ہوا بھی آج بد حواس ہے اداس ہے
ترے ملن سے پہلے شاد باش تھا یہ دل
لگی جو دل کو تیری آس ہے اداس ہے
کبھی تو آ کے گھوم جا مرا یہ دل نگر
ذرا ترے ملن سے یاس ہے اداس ہے
نصیب ہی مرا خفا ہے مجھ سے اس طرح
جو ہر طرح سے مجھ کو راس ہے اداس ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.