مری آہ جب کارگر ہو گئی
مری آہ جب کارگر ہو گئی
تو سیدھی تمہاری نظر ہو گئی
نہ پوری ہوئی دل کی کوئی امید
یوں ہی عمر اپنی بسر ہو گئی
غضب ہو گیا تم پہ دل آ گیا
زمانے میں اس کی خبر ہو گئی
تمنا یہ ہے تجھ کو دیکھا کریں
محبت تری کس قدر ہو گئی
مری وحشت دل پہ وہ رو دئے
الٰہی انہیں کیا خبر ہو گئی
تجھے کچھ محبت سے انکار ہے
مجھے تیری الفت مگر ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.