مری آنکھوں کا اس سے رابطہ ہے
مری آنکھوں کا اس سے رابطہ ہے
جسے دیکھے ہوئے عرصہ ہوا ہے
سبب میں جانتا ہوں آنسوؤں کا
تمہاری آنکھ میں تنکا گرا ہے
ہمارے ساتھ کیوں تم جاگتے ہو
ہمیں تو جاگنے کا عارضہ ہے
مرے بارے میں کچھ کہنے سے پہلے
بتا مجھ کو تو کتنا جانتا ہے
مسافر ہے یقیناً آدمی وہ
جو اتنی بھیڑ میں تنہا کھڑا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.