مری آنکھوں میں چھائے جا رہے ہیں
مری آنکھوں میں چھائے جا رہے ہیں
وہ ایسے یاد آئے جا رہے ہیں
زمانہ ہی کو ہم الزام دیں گے
یہ کیوں پتھر اٹھائے جا رہے ہیں
انہیں روکو نہ پہنچے انجمن میں
یہ مہماں بن بلائے جا رہے ہیں
اتر آیا منڈیروں سے یہ سورج
مکاں سے دور سائے جا رہے ہیں
ندی کے گھاٹ سے مانجھیؔ کہیں چل
یہاں تو دل دکھائے جا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.