مری آواز مجھ کو دے دے پیارے
سخن کے راز مجھ کو دے دے پیارے
میں تیرا آسماں جی بھر کے دیکھوں
پر پرواز مجھ کو دے دے پیارے
نئی تخلیق کر کون و مکاں کی
یہ ٹوٹے ساز مجھ کو دے دے پیارے
بتا مجھ میں ترا کیا کچھ نہیں ہے
مرے کچھ راز مجھ کو دے دے پیارے
تجھے چاہوں ترا ہی نام لوں میں
مرا آغاز مجھ کو دے دے پیارے
پکاروں گا تجھے کس کس جگہ میں
کبھی آواز مجھ کو دے دے پیارے
بتا کب تک رہوں میں دور تجھ سے
مرا انداز مجھ کو دے دے پیارے
میں ادنیٰ حرف تیری داستاں کا
کوئی ہم راز مجھ کو دے دے پیارے
مجھے محدود رکھ اپنی انا میں
زمیں کے راز مجھ کو دے دے پیارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.