مری دیوانگی خود ساختہ نئیں
میں جیسا ہوں میں ویسا چاہتا نئیں
سکوں چہرے کا تیرے کہہ رہا ہے
کہ اے دشمن تو مجھ کو جانتا نئیں
یہ دل گستاخ ہوتا جا رہا ہے
کہ سنتا ہے مری پر مانتا نئیں
مجھے ڈر ہے محبت میں اگر وہ
کہیں کہہ دے خدانخواستہ نئیں
اگرچہ دل کہیں پر ہار آیا
مگر پھر بھی میں دل برداشتہ نئیں
امیرؔ اس عشق کا مجھ سے نہ پوچھو
پتہ تم سب کو ہے کس کو پتہ نئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.