مری دنیائے دل زیر و زبر ہے
مری دنیائے دل زیر و زبر ہے
محبت کی نظر بھی کیا نظر ہے
ہمارا بخت بھی کیا اوج پر ہے
مزاج دشمنی زیر و زبر ہے
سحر تک خاک بھی باقی نہ ہوگی
یہ بزم ماہ و انجم رات بھر ہے
مری مانے تو مانے کیا مرا دل
یہ کافر آپ کے زیر اثر ہے
امیر شہر کو اس سے غرض کیا
فقیر شہر کب سے در بدر ہے
ہمارا دل جسے کہتی ہے دنیا
اگر پوچھو وہ عاصیؔ ہی کا گھر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.