مری دنیا کا آسرا ہو کر
مری دنیا کا آسرا ہو کر
سید انیس الدین احمد رضوی امروہوی
MORE BYسید انیس الدین احمد رضوی امروہوی
مری دنیا کا آسرا ہو کر
مجھ کو بھولے ہو کیوں خفا ہو کر
بدر چشتی تمہاری الفت میں
موت آئی مگر بقا ہو کر
زندگی زندگی بنی آخر
آپ کے عشق میں فنا ہو کر
زندگی اس کی کائنات اس کی
جو رہا بدر چشت کا ہو کر
لذت درد غم کو کیا کہئے
درد آیا مگر دوا ہو کر
اب میں خود کو تلاش کرتا ہوں
عشق آیا تھا اور گیا ہو کر
بھول جاتا ہے ماسوا کو دل
سوزش غم سے آشنا ہو کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.