مری ہنسی میں مرے آنسوؤں میں رہتا ہے
مری ہنسی میں مرے آنسوؤں میں رہتا ہے
وہ روح بن کے مری دھڑکنوں میں رہتا ہے
میں بچپنے میں جسے دیکھ کر ہمکتا تھا
وہ چاند آج مرے بازوؤں میں رہتا ہے
خلاف شرع نہ ہو جائے کوئی کام کہیں
ہمیشہ خوف ہمارے دلوں میں رہتا ہے
یہ جانتے ہی نہیں تیری عظمتیں مولیٰ
یہ سوچتے ہیں خدا مسجدوں میں رہتا ہے
تمہیں بھی لگ گئی شہرت کی چاشنی شاید
تمہارا نام بہت سرخیوں میں رہتا ہے
ثمرؔ کو پوچھ رہے ہو تمہیں نہیں معلوم
وہ شہر چھوڑ کے اب جنگلوں میں رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.