مری جگہ پہ رہا وقت میرے گھر میں تھا
مری جگہ پہ رہا وقت میرے گھر میں تھا
میں جب تلک بھی خلاؤں کے اس سفر میں تھا
پتا مجھے بھی نہ چلتا کہ کھو گیا ہوں میں
یہ واقعہ کسی اخبار کی خبر میں تھا
یہ قید جسم یہ سانسوں کی گرم زنجیریں
میں پہلے کیا تھا ہواؤں کے جب اثر میں تھا
بس اک طویل سی انگڑائی لے کے ٹوٹ گیا
وہ سنگ دل جو ابھی تک اگر مگر میں تھا
کہ جیسے میں نے نبوت کا کر دیا اعلان
کچھ اس طرح مرا چرچا ترے نگر میں تھا
یہاں بھی کی مرے دامن نے دشمنی اے ہوشؔ
وگرنہ میں تو حفاظت سے اس شجر میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.