مری مجبوریاں تھیں کچھ خفا ہونا نہیں تھا
مری مجبوریاں تھیں کچھ خفا ہونا نہیں تھا
تمہارا قرض مجھ سے اب ادا ہونا نہیں تھا
ہمارے ہاتھ میں لرزش کبھی ہوتی نہیں ہے
نشانہ باندھ لیتے تو خطا ہونا نہیں تھا
اگر تنہا مجھے یوں چھوڑ کر جاتے نہیں تم
ہنر یہ شعر کا مجھ کو عطا ہونا نہیں تھا
تمہاری فیصلہ سازی تھی کچھ کمزور ورنہ
ستاروں میں یہ لکھا ہے جدا ہونا نہیں تھا
ابھی کچھ روز عدت میں گزاریں گے تمہاری
ابھی ویسے بھی ہم سے کچھ بڑا ہونا نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.