مری نظر کا شرر اپنا کام کرنے لگا
مری نظر کا شرر اپنا کام کرنے لگا
بجھا چراغ مرے دیکھنے سے جلنے لگا
ذرا سی روشنی اٹھی تھی میرے پہلو سے
پھر ایک سایہ مرے ساتھ ساتھ چلنے لگا
یہ جس طرح سے دکھاتا ہے خال و خد میرے
مرا وجود ترے آئنے سے ڈرنے لگا
وہی نشاں جو مجھے کھینچتا تھا اپنی طرف
میں چل پڑا تو وہ اپنی جگہ بدلنے لگا
ازل ابد کے کناروں میں کھینچا تانی ہوئی
ردائے وقت پہ جب میرا ہاتھ پڑنے لگا
عزیرؔ چھوڑ کے میری گھڑی کلائی پر
مرا یہ وقت مرے ہاتھ سے پھسلنے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.