مری اجڑی جوانی کا ہے بس اتنا نشاں باقی
مری اجڑی جوانی کا ہے بس اتنا نشاں باقی
نشیمن جل گیا لیکن ابھی تک ہے دھواں باقی
خدا جانے سزا ہم کو ملی ہے کن گناہوں کی
کہ اپنے ملک میں ہی اب نہیں اپنی زباں باقی
مکیں جتنے بھی ہیں سب میہماں دو چار دن کے ہیں
رہے گا اس زمانے میں فقط وہ لا مکاں باقی
حیات و موت کی ہر آزمائش ختم ہے تو کیا
ابھی روز قیامت کا بھی ہے اک امتحاں باقی
نریشؔ احساس کا یوں منجمد ہونا معاذ اللہ
نہ فریاد و فغاں باقی نہ دل باقی نہ جاں باقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.