مری زندگی کی تو زندگی سو قریب سے مرا حال دیکھ
مری زندگی کی تو زندگی سو قریب سے مرا حال دیکھ
جو کبھی کسی سے ہوا نہیں وہ کیا ہے میں نے کمال دیکھ
یہ محبتیں بھی نئی نہیں نہ وہ حسرتیں ہی جواں رہیں
ہے امید تیری مگر کہیں سو کھلے کھلے ہیں یہ گال دیکھ
تجھے گو نہ میرا خیال ہے نہیں مجھ کو کوئی ملال ہے
ترے عشق میں تری چاہ میں میں بنی ہوں کیسی مثال دیکھ
ہے عجب مقام پہ زندگی جو ملا سہی نہ ملا سہی
نہ کمال میں ہے کوئی خوشی نہ سبب ہے غم کا زوال دیکھ
مرا حال گو ہے خراب ابھی تو نہ فکر کر مرے حال کی
کہ خزاں میں بو ہے بہار کی مرے حال میں تو جمال دیکھ
نہیں ان کہی کوئی بات ہے نہ سبب کوئی جو تو آ سکے
تو مگر کبھی کسی یاد سے ذرا جھانک کر مرا حال دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.