Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مثل دریا کے اگر اشک فشانی ہوتی

فاخر لکھنوی

مثل دریا کے اگر اشک فشانی ہوتی

فاخر لکھنوی

MORE BYفاخر لکھنوی

    مثل دریا کے اگر اشک فشانی ہوتی

    آنسوؤں میں صفت سیل روانی ہوتی

    گر اجل اور بہانوں سے بھی آنی ہوتی

    پھر شب ہجر نہ یوں دشمن جانی ہوتی

    یار تک کشتیٔ تن بہ کے پہنچتی میری

    قلزم اشک میں اتنی تو روانی ہوتی

    ان کے ابرو کے اگر وصف سراسر لکھتا

    صورت تیغ قلم میں بھی روانی ہوتی

    سامری بحث میں کیا تم سے مقابل ہوتا

    مردے جی اٹھتے اگر سحر بیانی ہوتی

    قصۂ قیس میں کیونکر نہ جدادت کرتا

    لطف کیا ہوتا کہانی جو پرانی ہوتی

    چشم جادو کی بیاں کرتے اگر وہ تعریف

    لب عیسیٰ میں بھی پھر سحر بیانی ہوتی

    ایک ہی دن کے لئے وصل پہ راضی ہوتے

    میری منت تو کوئی آپ نے مانی ہوتی

    یہ ہوا ہوتی نہ پھر ان کے ہوا خواہوں میں

    مرگ عاشق کی خبر گر نہ اڑانی ہوتی

    گر دکھاتا کرم ذہن رسا فیض مجھے

    صورت بحر طبیعت میں روانی ہوتی

    سن کے رو دیتے حضور آپ بھی میری صورت

    جب بیاں اس دل مردہ کی کہانی ہوتی

    درد دل میں جو بیاں کرنے لگا ہنس کے کہا

    ہم بھی سنتے جو نئی کوئی کہانی ہوتی

    فیض گر پیکر تصویر میں ہوتا تیرا

    خوں کی رگہائے بدن میں بھی روانی ہوتی

    تن پہ کھاتا نہ میں کیوں شوق سے گل چھلوں کے

    پاس کوئی تو محبت کی نشانی ہوتی

    کاش پڑتے رخ نازک پہ نشان بوسوں کے

    کچھ نہ کچھ وصل کے پاس ان کی نشانی ہوتی

    ان کا بسمل جو تڑپ کر نہ لحد میں جاتا

    لاش احباب کو کاندھوں پہ اٹھانی ہوتی

    خط مجھے دے کے جو پیغام بھی دیتا قاصد

    گفتگو اس کی پیمبر کی زبانی ہوتی

    آندھیاں بعد فنا پھر نہ لحد پر آتیں

    ان ہواؤں کو نہ گر خاک اڑانی ہوتی

    سن کے رہ جاتے کلیجے کو پکڑ کے اپنے

    دل پر درد کی ایسی تو کہانی ہوتی

    گردنیں آپ سے کٹتیں نہ ہزاروں کی کبھی

    باڑھ پر وہ نہ اگر تیغ جوانی ہوتی

    خاک اڑاتا نہ اگر عشق بتاں کے پیچھے

    ہائے برباد نہ یوں میری جوانی ہوتی

    عشق ہوتا نہ حسینان جہاں کا مجھ کو

    آپ معشوق اگر میری جوانی ہوتی

    اپنے ہاتھوں سے کبھی قتل نہ کرتے فاخرؔ

    مہندی گر خون کی ان کو نہ لگانی ہوتی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے