مثل دولت جو مرے بعد رکھی جائے گی
مثل دولت جو مرے بعد رکھی جائے گی
کس تجوری میں تری یاد رکھی جائے گی
غم کا سورج چلا آیا ہے سوا نیزے پر
کیا کسی حشر کی بنیاد رکھی جائے گی
پہلے تو توڑ دی جائے گی کمر تیری یہاں
پھر ترے ہاتھ میں امداد رکھی جائے گی
روند دی تیرے تغافل نے جو دل کی دنیا
تری بیداد سے آباد رکھی جائے گی
لکھ تو ڈالی گئی تلوار سے لیکن شہبازؔ
کیسے محفوظ یہ روداد رکھی جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.