مثل گل آدمی مثل خار آدمی
ہر طبیعت کے ہوتے ہیں یار آدمی
کہہ رہا تھا یہ اک با وقار آدمی
آدمی سے کرے صرف پیار آدمی
اپنی پلکوں پہ شمعیں جلائے ہوئے
خواہشوں کا ہے اپنی مزار آدمی
آدمی ہی سے ملتا ہے دل کو سکوں
چھین لیتا ہے دل کا قرار آدمی
ہے ستاروں سے آگے بھی اس کا گزر
یہ نہ سمجھو کہ ہے بس غبار آدمی
جانور جانور سے پشیماں نہیں
آدمی سے مگر شرمسار آدمی
اے ضمیرؔ آج ملتے ہیں ہر موڑ پر
بے قرار آدمی دل فگار آدمی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.