مٹا کے مجھ کو اسے اشک بار ہونا تھا
مٹا کے مجھ کو اسے اشک بار ہونا تھا
یہ سانحہ بھی عجب میرے یار ہونا تھا
وہ ہار کر بھی مرے دل کو جیت لیتا مگر
اسے تو اپنی انا کا شکار ہونا تھا
عجب جنون تھا تیشہ اٹھا لیا ہم نے
یہ کام عشق میں بے اختیار ہونا تھا
ندی نے کی تھی ڈبونے کی سازشیں کیا کیا
کبھی بھنور تو کبھی تیز دھار ہونا تھا
تمام عمر ستایا اسی نے ہم کو مجیدؔ
جسے ہمارے لیے غم گسار ہونا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.