مٹنے کا جنوں لٹنے کا ارماں نظر آیا
مٹنے کا جنوں لٹنے کا ارماں نظر آیا
آپ آئے تو کچھ جینے کا ساماں نظر آیا
سوچا تھا مرے ہاتھ میں دامن ہے تمہارا
دیکھا تو خود اپنا ہی گریباں نظر آیا
دیکھا جو کبھی غور سے اس جان وفا کو
معصوم نگاہوں میں بھی طوفاں نظر آیا
اس دور میں جینے کا کیا جب بھی ارادہ
اس وقت مجھے مرنا ہی آساں نظر آیا
اس وقت کہ جب بھوک سے مرنے لگی دنیا
ہندو نظر آیا نہ مسلماں نظر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.