میاں دو چار دن کی یہ ہماری زندگانی ہے
میاں دو چار دن کی یہ ہماری زندگانی ہے
یہاں زندہ رہے گا کون سب کو موت آنی ہے
نہیں ہے پیار کے لائق کوئی بھی اس زمانے میں
میں خود سے پیار کرتا ہوں مری بھی اک کہانی ہے
اندھیری قبر میں بن جائے گی وہ نور کی قندیل
ہمارے دل کے اندر جو کتاب آسمانی ہے
سفر میں ہیں سب اک مدت سے منزل تک نہیں پہنچے
یہی سچائی ہے اس کی یہ دنیا آنی جانی ہے
جو اس نے جاتے جاتے دی تھی ہم کو ایک دن منہاجؔ
ہمارے پاس اب بھی وہ محبت کی نشانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.