میاں اتنا بھی میٹھا بولنا اچھا نہیں ہوتا
میاں اتنا بھی میٹھا بولنا اچھا نہیں ہوتا
برے لوگوں کو اچھا بولنا اچھا نہیں ہوتا
پرانا مشورہ ہے یار حاکم کو یہ سمجھاؤ
ضرورت سے زیادہ بولنا اچھا نہیں ہوتا
محبت میں نگاہوں سے چلو کچھ گفتگو کر لیں
زباں سے ہی ہمیشہ بولنا اچھا نہیں ہوتا
مجھے ڈر ہے حکومت ایک دن یہ بھی نہ کہہ ڈالے
بناؤ خود کو گونگا بولنا اچھا نہیں ہوتا
ہمارا نام بھی لینا جب اس کا نام لینا تو
بنا موہن کے رادھا بولنا اچھا نہیں ہوتا
بھروسہ ہو بھلے کتنا مگر ہے تو بھروسہ ہی
کسی سے راز دل کا بولنا اچھا نہیں ہوتا
بھرو ہنکار ہے ہمت تو آکر سامنے میرے
کہ یوں پیچھے سے دھاوا بولنا اچھا نہیں ہوتا
چمک اس پر بھلے کتنی بھی آ جائے مگر پیارے
کسی پیتل کو سونا بولنا اچھا نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.