میاں وہ دن گئے اب یہ حماقت کون کرتا ہے
میاں وہ دن گئے اب یہ حماقت کون کرتا ہے
وہ کیا کہتے ہیں اس کو ہاں محبت کون کرتا ہے
خدا سے چاہتے ہیں سب صلہ اپنی سخاوت کا
کسی مجبور پر یوں ہی عنایت کون کرتا ہے
کبھی سوچا ہے کیسے خیریت سے گھر پہنچتے ہو
یہ سب کس کی دعائیں ہیں حفاظت کون کرتا ہے
کوئی غم سے پریشاں ہے کوئی جنت کا طالب ہے
غرض سجدے کراتی ہے عبادت کون کرتا ہے
گناہوں کے لیے انسان ذمہ دار ہے بے شک
مگر پھر بھی بغیر اس کی اجازت کون کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.