مزاج اب تک نہیں بدلا ہمارا
مزاج اب تک نہیں بدلا ہمارا
وہی ہم ہیں وہی رتبہ ہمارا
کل اس کی بک میں لو لیٹر ملا ہے
ہمیں پر جا رہا لڑکا ہمارا
بہت مجبور ہو کر کہہ رہے ہیں
محبت چھوڑ دے پیچھا ہمارا
کوئی دقت نہیں ہے حادثوں سے
مگر روکیں نہیں رستہ ہمارا
خود اپنے آپ کو کیسے ہرائیں
ہمیں سے چل رہا جھگڑا ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.